کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پولیس

دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پولیس

 کوئٹہ: نواں کلی میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی پہلے اسٹاپ میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی عام شہری ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔