خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کےلئے لیڈی ٹریفک اسکواڈ تیار

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
خواتین کے لئے ڈرائیونگ اسکول قائم کیا گیا ہے،سی ٹی اولاہور:فوٹو:فائل

خواتین کے لئے ڈرائیونگ اسکول قائم کیا گیا ہے،سی ٹی اولاہور:فوٹو:فائل

لاہورمیں خواتین کواحساس تحفظ دینے کےلئےلیڈی ٹریفک اسکواڈتیارہوگیا۔

سی ٹی اولاہورمنتظرمہدی کا کہنا تھا کہ سٹی پیٹرولنگ اسکواڈ میں پچیس لیڈی ٹریفک وارڈن شامل کی گئی ہیں۔پیٹرولنگ اسکواڈ میں نئی موٹرسائیکلسٹ خواتین بھی شامل ہیں۔

سی ٹی اولاہورکے مطابق لیڈی ٹریفک وارڈنزسڑکوں پرخواتین کواحساس تحفظ فراہم کرنے کے لئے پیٹرولنگ کریں گی۔ لیڈی ٹریفک وارڈنز کی پیٹرولنگ سے خواتین میں موٹرسائیکل چلانے کا رجحان فروغ پائے گا۔

لیڈی ٹریفک وارڈنز مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی چلائیں گی۔ خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے کےلئے لیڈی ڈرائیونگ اسکول بھی قائم کیا گیا ہے۔

سی ٹی اولاہورکا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس میں اس وقت ایک سو اکتالیس خواتین اہلکار فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔