بنگلا دیش دورہ سے دستبردار ہونے والے محمد حفیظ ٹی ٹین لیگ کھیلیں گے

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں 6 ٹیمیں 19 نومبر کو میدان میں اتریں گی۔

ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں 6 ٹیمیں 19 نومبر کو میدان میں اتریں گی۔

 لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا حصہ ہوں گے۔

محمد حفیظ ابوظہبی ٹی ٹین میں دہلی بلز کی طرف سے میدان میں اتریں گے۔ صہیب مقصود پہلے سے دہلی بلز کا حصہ ہیں جب کہ محمد عامر، محمد اعظم، وہاب ریاض، رومان رئیس اور انور علی بھی ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں 6 ٹیمیں 19 نومبر کو میدان میں اتریں گی۔ ابوظہبی ٹی ٹین کا شیڈیول جاری ہو چکا ہے۔ دہلی بلز اپنا پہلا میچ 19نومبر کو ناردن وائیرز کے خلاف کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق پندرہ دن میں35میچز کھیلے جائے گے جب کہ لیگ کا فائنل 4دسمبر کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا۔

دوسری جانب حفیظ سمیت ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی ایک، دو روز میں این او سی دے گا، ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے این او سی کے لیے درخواست جمع کروادی ہے، پی سی بی کی پالیسی کے مطابق  اپلائی  کرنے پر ایسے تمام کرکٹرز ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں جو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں اور وہ کرکٹرز بھی این او سی کے اہل ہوں گے جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے پورے سیزن کے لیے بورڈ سے  معاہدہ نہیں کررکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔