بلوچستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا، آئی ایس پی آر - فوٹو:فائل

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا، آئی ایس پی آر - فوٹو:فائل

 راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی اطلاعات ملی تھی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک لیاقت اقبال اور سپاہی رمضان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا، سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے، بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کا عمل متاثر ہونے نہیں دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔