سیاحتی دورے پر جانے والی اسکول وین کو حادثہ، 3 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
سیاحتی دورے پر جانے والی طلبا کی وین گبین جبہ جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی، ریسکیو ذرائع۔(فوٹو: فائل)

سیاحتی دورے پر جانے والی طلبا کی وین گبین جبہ جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی، ریسکیو ذرائع۔(فوٹو: فائل)

سوات: سیاحتی مقام گبین جبہ میں اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحتی دورے پر جانے والی طلبا کی وین گبین جبہ جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی۔ اس حادثے میں 3 طلبا جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔