اس وقت مجھ سے زیادہ افسردہ کوئی نہیں ہوسکتا، حسن علی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 نومبر 2021
میں آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترسکا، مجھ سے نا امید مت ہوں، میں پاکستان کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، کرکٹر (فوٹو : انٹرنیٹ)

میں آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترسکا، مجھ سے نا امید مت ہوں، میں پاکستان کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، کرکٹر (فوٹو : انٹرنیٹ)

عوامی تنقید کے بعد کرکٹر حسن علی کا پہلا بیان سامنے آگیا، حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شکست پر مجھ سے زیادہ افسردہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد حسن علی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں ںے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دھمکیاں ملنے کی خبروں پر حسن علی کی اہلیہ نے خاموشی توڑ ڈالی

اپنے بیان میں حسن علی نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے کہ میں آپ لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترسکا لیکن پاکستان کی شکست پر مجھ سے زیادہ اس وقت افسردہ کوئی نہیں ہوسکتا۔

حسن علی نے کہا کہ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ مجھ سے نا امید مت ہوں، میں پاکستان کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، سب لوگوں کی دعاوں کا بہت شکریہ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔