SNGPLاور SSGC کے گیس نقصانات میں نمایاں کمی

سلمان صدیقی  اتوار 14 نومبر 2021
ایس این جی پی ایل کے گیس لاسز34 اورSSGC کے 13.09 ارب معکب فٹ تک گرگئے۔
 (فوٹو: فائل)

ایس این جی پی ایل کے گیس لاسز34 اورSSGC کے 13.09 ارب معکب فٹ تک گرگئے۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) کے صارفین کو گیس کی منتقلی اور تقسیم کے دوران ہونے والے نقصانات میں نمایاں2018-21 کمی آئی ہے۔ 

ایکسپریس ٹریبیون کو پتاچلا کہ ان نقصانات میں کمی کی ایک وجہ  لوکل فیلڈز میں گیس کم پیداوار بھی ہے۔ صارفین ( اینڈ کنزیومرز) کو گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے گیس کے نقصانات میں بھی کمی آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ لائن لاسز، لیکیج اور گیس چوری میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے بدھ کے روز اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے گیس لاسز جو 2018ء میں 11.8 فیصد تھے وہ کم ہوکر 8.9 فیصد رہ گئے ہیں۔  گیس کے حجم میں یہ نقصانات 52 ارب مکعب فٹ سے کم ہوکر 34 ارب معکب فٹ تک گر گئے ہیں،اس طرح ایس این جی پی ایل کی ٹیم  نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

اسی طرح ایس ایس جی سی کے گیس کے نقصانات بھی کم ہوکر 13.09 (15.10 فیصد) ارب معکب فٹ پر آگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔