80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 14 نومبر 2021
واقعے کو اعلیٰ ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی، شہباز گل - فوٹو:ٹوئٹر

واقعے کو اعلیٰ ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی، شہباز گل - فوٹو:ٹوئٹر

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 80 سالہ بزرگ خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کو اعلیٰ ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔