پاک افغان چمن بارڈر پر پیدل آمد و رفت اور تجارت کا وقت بڑھا دیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 14 نومبر 2021
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

چمن: پاک افغان چمن بارڈر پر پیدل چلنے والوں اور تجارت کا وقت بڑھا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر پر پیدل چلنے والوں اور تجارت کی غرض سے وقت میں اضافہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا ہے کہ آج سے پیدل آمدورفت کے لیے بارڈر 10 گھنٹے اور تجارتی سامان والے ٹرکوں کے لیے بارڈر گیٹ 12 گھنٹے تک کھلا رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پاکستانی اور افغان حکام نے بارڈر گیٹ پر مزید سہولیات دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔