حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلیے تیار

ویب ڈیسک  اتوار 14 نومبر 2021
اتحادی جماعتوں اور حکومت کے وفود کے درمیان اہم ملاقات کل طے پاگئی، دیگر معاملات پر بھی بات چیت کا امکان (فوٹو : فائل)

اتحادی جماعتوں اور حکومت کے وفود کے درمیان اہم ملاقات کل طے پاگئی، دیگر معاملات پر بھی بات چیت کا امکان (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: حکومت ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) سے متعلق اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہوگئی اس ضمن میں دونوں کے اہم وفود کی ملاقات کل ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اتحادی جماعتوں اور حکومت کے وفود کے درمیان اہم ملاقات کل طے پاگئی ہے۔

یہ پڑھیں : الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق قانون اگلے ہفتے منظور کرالیا جائے گا، شبلی فراز

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات ہر بریفنگ دی جائے گی جب کہ حکومتی وفد اتحادی جماعتوں کے دیگر تحفظات بھی دور کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔