ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم

ویب ڈیسک  پير 15 نومبر 2021
ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی فوٹو:فائل

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح مسلسل تیسرے روز بھی ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 32 ہزار 466 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 240 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز 12 لاکھ 79 ہزار 876 تک جا پہنچے ہیں، جن میں سے 12 لاکھ 28 ہزار 473 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز کورونا نے مزید 6 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 612 ہوگئی، ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 791 ہے جس میں سے ایک ہزار 111 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔