بنگلہ دیش سیریز؛ یاسر شاہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے

محمد یوسف انجم  پير 15 نومبر 2021
بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج یا کل کسی بھی وقت کیا جاسکتاہے۔

ذرائع کےمطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ فٹنس مسائل کی وجہ سے اس سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے،انگوٹھے کی انجری کا شکار یاسر شاہ کا ری ہیب جاری ہے اور انہیں مکمل فٹنس پانے کے لیے مزید دو ہفتے درکار ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کے ممکنہ پلیئرز سترہ نومبر سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ منتخب کردہ کھلاڑی اٹھارہ نومبر کو انفرادی طورپر کوویڈ ٹیسٹ کرواکر اگلے روز رات گئے ہوٹل میں رپورٹ کرینگے جہاں ایک بار پھر کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، ایک روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اکیس نومبر کو ڈھاکہ کی فلائٹ شیڈول ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ چھبیس نومبر جبکہ دوسرا چار دسمبر کو کھیلاجائے گا۔ پاکستان نے اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی، اس ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔