شاہ رخ خان کوآریان کے لئےباڈی گارڈ کی تلاش،درخواستوں کا سیلاب آگیا

 پير 15 نومبر 2021
شاہ رخ خان نے آریان سے 21 اکتوبر کو جیل میں ملاقات کی تھی فوٹوفائل

شاہ رخ خان نے آریان سے 21 اکتوبر کو جیل میں ملاقات کی تھی فوٹوفائل

بالی وڈ کے سپراسٹارشاہ رخ اپنے بیٹے آریان خان کے لئے باڈی گارڈتلاش کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی یہ خبرعام ہوئی کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی حفاظت کے لئے نیا باڈی گارڈڈھونڈ رہے ہیں توشاہ رخ خان کے دفترمیں درخواستوں کا سیلاب آگیا۔

ممبئی کی متعدد بڑی سیکورٹی کمپنیاں آریان خان کوسیکورٹی فراہم کرنے کی دوڑ میں شریک ہوگئیں۔

سیلبریٹزاورنائٹ کلبس کوسیکورٹی فراہم کرنے والے تجربہ کارافراد بھی پیچھے نہیں اورآریان خان کا سیکورٹی گارڈ بننے کے لئے میدان میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی سیکورٹی کے لئے خاصے فکرمند ہیں اورکوئی ایسا گارڈ تلاش کررہے ہیں جوان کے اپنے گارڈ روی سنگھ جیسا بااعتماد ہو۔روی سنگھ شاہ رخ خان کوشاہ رخ خان کی فیملی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

آریان خان کوبھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورونے تین اکتوبرکومنشیات کیس میں گرفتارکیا تھا۔ آریان خان کوممبئی ہائیکورٹ نے اٹھائیس اکتوبرکوضمانت پررہا کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔