ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک  پير 15 نومبر 2021
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ فوٹو:فائل

 کراچی: عالمی مارکیٹ کے بعد ملک بھر میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1863 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 1900روپے اور فی 10 گرام 1629 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 126200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108196روپے ہوگئی۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1268.86روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔