ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جوتے میں بیئر پینے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 15 نومبر 2021
میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوس کی جوتے میں بیئر ڈال کر پینے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوس کی جوتے میں بیئر ڈال کر پینے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جشن منانے کے دوران جوتے میں مشروب پینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دینے کے بعد مختصر فارمیٹ میں پہلی بار عالمی چیمپئن بننے والی آسٹریلیا نے نہ صرف میدان بلکہ ڈریسنگ روم میں بھی خوب جشن منایا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نئے حکمران بننے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے ڈریسنگ روم میں خوب ہلہ گلہ کیا اور مختلف گانوں پر رقص کرتے رہے اور اس دوران ان کے ہاتھوں میں مختلف مشروب اور بیئرز کی بوتلیں بھی تھیں۔

پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوس نے بیئر پینے کے لیے مختلف انداز اپنایا اور اپنے جوتے کو ہی گلاس بناکر اس میں مشروب ڈال کر پی گئے۔

https://twitter.com/ICC/status/1460050405778284546

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میتھیو ویڈ اپنا جوتا اتاکر اس میں مشروب ڈال کر پی لیتے ہیں اور پھر مارکس اسٹونس وہی جوتا اٹھاکر اس میں مشروب ڈال کر پیتے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑی  شور مچاکر ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے کہ صارفین کی جانب سے اس عمل کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔