- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
بھارت؛ دکانداروں کو گوشت سے بنے کھانوں کی نمائش سے روک دیا گیا
نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اپنے ایک اور انتہا پسندانہ اقدام کے تحت سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر گوشت اور انڈے سے تیار کردہ کھانوں کی نمائش سے روک دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقوں میں میونسپل اداروں نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فٹ پاتھ اور سڑک کنارے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے دکان داروں اور پتھاریداروں کو گوشت اور انڈے سے بنے کھانے ڈھانپ کر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جوناگڑھ، راجکوٹ، وڈودرا اور بھاونگر میں بی جے پی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بلدیہ افسران نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر گوشت اور انڈے سے تیار کردہ کھانا بیچنے سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
ابھی تک بلدیہ کی جانب سے صرف زبانی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ تاحال نوٹی فیکشن جاری نہیں ہوا ہے جب کہ بی جے پی گجرات کے صدر نے بھی کہا ہے کہ پارٹی کی سطح پر ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
Vadodara | On complaints of women & children about eyes itching while passing by street vendors cooking non-veg food openly, the Mayor has decided to convene a meeting with ward offices to start the practice of covering food with proper hygiene: Deputy Mayor Nandaben Joshi pic.twitter.com/5BQGKgLuXZ
— ANI (@ANI) November 13, 2021
دوسری جانب گجرات کے وزیر راجندر ترویدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی کو بھی فٹ پاتھ پر ٹھیلے کھڑے کرنے کا حق نہیں ہے۔ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے ہے۔
ادھر وڈودرا کی ڈپٹی میئر نندابہن جوشی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عورتیں اور بچے سرِ عام نان ویج ڈشز پکنے سے آنکھوں میں جلن کی شکایت کر رہے ہیں۔
اسی طرح راجکوٹ کے ڈپٹی کمشنر اے آر سنگھ نے ٹھیلوں کو ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ شہری سڑک پر کھڑے ایسے ٹھیلوں کو پسند نہیں کرتے اور اس سے ٹریفک متاثر ہوتی ہے۔
واجح رہے کہ 2019 میں بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی تھیں جس پر گجرات بھر کے لاکھوں 17 ٹھیلے والوں نے یہ فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی تھی جس پر حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔