بھارتی اداکارہ موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر زخمی، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  پير 15 نومبر 2021
واقعے کے بعد اداکارہ کی شکایت کی پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ فوٹو : فائل

واقعے کے بعد اداکارہ کی شکایت کی پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ فوٹو : فائل

حیدرآباد: تامل اداکارہ شالو چوراسیا موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تامل انڈسٹری کی اداکارہ شالو چوراسیا بھارتی شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز کے قریب رات کو پارک میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک ایک شخص ان کے قریب آیا اور موبائل و دیگر قیمتی سامان حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگا۔

اداکارہ نے انکار کرتے ہوئے مزاحمت کی تو چور نے ان پر حملہ کر دیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا جب کہ حملے کے دوران اداکارہ کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد اداکارہ کی شکایت پر بنجارہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کرتے ہوئے حملہ آور کی شناخت کے لئے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ثبوت حاصل کرلئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔