محمد رضوان نے اپنا تکیہ ہمیشہ ساتھ رکھنے کا راز کھول دیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 16 نومبر 2021
مجھے لوگوں نے میڈی کیٹڈ تکیے کا بتایا،اس کی وجہ سے کافی سکون سے سو سکتا ہوں، وکٹ کیپر۔ فوٹو : سوشل میڈیا

مجھے لوگوں نے میڈی کیٹڈ تکیے کا بتایا،اس کی وجہ سے کافی سکون سے سو سکتا ہوں، وکٹ کیپر۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 لاہور:  محمد رضوان اپنا تکیہ ہمیشہ ساتھ رکھنے کا رازکھول دیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کی گذشتہ دنوں ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس میں انھیں دبئی سے بنگلادیش سفر کے دوران تکیہ اٹھائے دیکھا گیا،اس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ بطور وکٹ کیپر مجھے ہمیشہ گردن میں مسئلہ رہتا ہے، وکٹ کیپنگ کے دوران ہیلمٹ پہننا اور اوپر نیچے بیٹھنا پڑتا ہے، بیٹنگ میں بھی ہیلمٹ پہننا ہوتا ہے، اس کی وجہ سے گردن بالکل سکڑ سی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں نے میڈی کیٹڈ تکیے کا بتایا،اس کی وجہ سے کافی سکون سے سو سکتا ہوں، اس لیے میں تکیہ اپنے ساتھ ہی رکھتا ہوں، میں ایک رات بھی اس کو مس نہیں کرنا چاہتا کہ اس لیے بیگ میں ڈال کر الگ نہیں بھجواتا، ہاتھ میں پکڑ کر لے جاتا ہوں،اس سے مجھے نیند پوری اور تازہ دم ہونے میں مدد ملتی ہے تو تھوڑی محنت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان گذشتہ ٹورز میں بھی تکیہ ساتھ لے کر جاتے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔