ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 16 نومبر 2021
طلبہ وطالبات اور والدین آسانی سے امتحانی فیسیں ادا کر سکیں گے، سید شرف علی شاہ۔ فوٹو : فائل

طلبہ وطالبات اور والدین آسانی سے امتحانی فیسیں ادا کر سکیں گے، سید شرف علی شاہ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے ان مشکل حالات میں والدین، اسکول مالکان اور اسکول انجمنوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2022کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وبا کے باعث بحران کی وجہ سے والدین، طلبہ و طالبات ،بورڈ سے الحاق شدہ اسکول مالکان اور اسکول انجمنوں کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آرہا تھا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ سال 2022 کی امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان کرے تاکہ طلبہ و طالبات اور والدین کو کچھ حد تک ریلیف مل سکے۔ یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ طلبا وطالبات اور والدین آسانی کے ساتھ امتحانی فیسیں ادا کر سکیں اور انھیں تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلیے کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ ان حالات میں اسکول مالکان بھی طلبہ و طالبات اور والدین کو آسانی فراہم کرنے کیلیے فیسوں میں کمی کرنے پر نظرثانی کریں یا طلبہ وطالبات کو کچھ حد تک ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کا کسی بھی طرح کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔