شیخوپورہ میں ٹرین کی اسکول وین کو ٹکر سے 3 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 16 نومبر 2021
ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے

ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے

شیخوپورہ: راوی ایکسپریس ٹرین کی اسکول وین کو ٹکر سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شورکوٹ سے لاہور آنے والی راوی ایکسپریس ٹرین کی وار برٹن کے قریب پھاٹک پر اسکول وین کو ٹکر کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعہ کے بعد ٹرین کو روک لیا گیا ہے جب کہ ریلوے حکام نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈویژنل افسران کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔