آنگ سانگ سوچی پرالیکشن میں دھاندلی کی فرد جرم عائد

ویب ڈیسک  منگل 16 نومبر 2021
آنگ سانگ سوچی کوکرپشن سمیت دیگرالزامات کا بھی سامنا ہے:فوٹو:فائل

آنگ سانگ سوچی کوکرپشن سمیت دیگرالزامات کا بھی سامنا ہے:فوٹو:فائل

رنگون: آنگ سانگ سوچی فروری2021 سے زیرحراست ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمارکی 76سال کی رہنما آنگ سانگ سوچی کوبغاوت، کرپشن،انتخابی دھاندلی سمیت متعدد الزامات کا سامنا ہے۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں آنگ سانگ سوچی کوطویل قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

میانمار میں فروری میں فوج نے حکومت کومعزول کرکے اقتدار سنبھال لیا تھا۔فوجی حکومت کے کریک ڈاؤن میں متعدد سیاسی اورسماجی رہنماؤں کوگرفتارکرلیا گیا تھا۔

میانمارکے سابق صدراورالیکشن کمیشن کے سابق چئیرمین پربھی 2020 میں ہوئے انتخابات میں دھاندلی سمیت دیگرالزامات پر فردجرم عائد کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔