بھارت کا کل سے کرتارپورراہداری کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 16 نومبر 2021
باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات1 میں شرکت کے لئے سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں 
 فوٹو: فائل

باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات1 میں شرکت کے لئے سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے کل سے کرتارپورراہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بیان میں کہا کہ کرتارپورراہدری 17 نومبر سے کھول دی جائے گی۔کرتارپورراہداری کھلنے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کوفائدہ ہوگا۔

پاکستان اپنی طرف سے پہلے ہی راہداری کھولنے کا اعلان کرچکا ہے۔ دونوں ملکوں نے مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے راہداری بند کردی تھی۔۔

بابا گرونانک کا جنم دن منانے کے لئے دنیا بھرسے سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ جنم دن کی مرکزی تقریب انیس نومبرکوجنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔