- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
اسلام آباد میں بچیوں سے زیادتی، پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: شہر اقتدار میں کم عمر بچیوں کے ساتھ عصمت دری کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔
دو کم سن بچیوں کے ساتھ پولیس اہلکار سمیت چار افراد نے جنسی زیادتی کر ڈالی۔ ان کی ویڈیوز بنائی اور اپنے مذموم مقاصد کے لیے بلیک میل کرتے رہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سبحان خالد کا بچیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا جس کے بعد اس نے انہیں ایک گھر میں ملاقات کے لیے بلایا جہاں اس کا دوست عمران اپنے دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ پہنچا اور لڑکیوں کو پولیس ریڈ کا کہہ کر ڈرایا دھمکایا جہاں چاروں ملزمان نے بچیوں کے ساتھ گینگ ریپ کیا اور انکی تصاویراور ویڈیوز بھی بنا لیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ اس جعلی ریڈ کے دوران بچیوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں مزید ریپ کے لیے بلیک میل کیا جا تا رہا جس کے بعد لڑکیوں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد سبحان خالد ، رضوان علی ، امتیاز احمد اور ذیشان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سی پی او اطہر اسماعیل کی جانب سے تھانہ چونترہ میں تعینات راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل رضوان کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔