بیٹی کی لاش کو 5 سال تک باتھ روم میں چھپانے والی ماں کی ضمانت مسترد

ویب ڈیسک  منگل 16 نومبر 2021
بچی کو سزا دینے کے لیے باتھ روم میں بند کیا تھا، ماں (فوٹو: فائل)

بچی کو سزا دینے کے لیے باتھ روم میں بند کیا تھا، ماں (فوٹو: فائل)

کویت سٹی: کویت میں عدالت نے بیٹی کی لاش کو 5 سال تک باتھ روم میں چھپائے رکھنے والی ماں کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے علاقے السالمیہ میں پولیس نے ایک نوجوان کی شکایت پر 60 سالہ خاتون کے گھر پر چھاپا مار کر باتھ روم سے انسانی ڈھانچہ برآمد کیا تھا۔

نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ میری ماں نے میری بہن کو 2016 میں قتل کرکے لاش باتھ روم میں چھپا دی تھی۔

پولیس نے 60 سالہ ماں کو گرفتار کرلیا تاہم خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کو سزا دینے کے لیے باتھ روم میں بند کیا تھا تاہم اسے نکالنا بھول گئیں اور بچی اندر ہی مر گئی۔

60 سالہ ماں نے مزید بتایا تھا کہ پولیس کے خوف سے لاش کو باتھ روم میں ہی چھپادیا تھا۔ پولیس نے شکایت درج کرانے والے بھائی کو بھی دیر سے پولیس کو وقوعے کی خبر دینے پر گرفتار کیا تھا۔

بے رحم ماں نے ضمانت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے خارج کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔