شرح سود کا تعین کرنے کیلیے اجلاس ایک ہفتہ قبل کرنے کا فیصلہ

بزنس رپورٹر  منگل 16 نومبر 2021
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کراچی: شرح سود کے تعین کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتہ قبل 29 نومبر کو منعقد ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا 26 نومبر کو ہونے والا اجلاس اب 19 نومبر کو منعقد کیا جائے گا، اجلاس کے جلد انعقاد سے مارکیٹ میں مانیٹری سیٹنگز سے متعلق بے یقینی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے قبل از وقت اجلاس کا فیصلہ ان تبدیل شدہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جن کے اثرات افراط زر اور ادائیگیوں کے توازن کے اندازوں پر مرتب ہورہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اجلاس مانیٹری پالیسی کے بارے میں پائی جانے والی بے یقینی کوکم کرنے میں مدد دے گا، کمیٹی معاشی منظر نامے پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کرے گی جو پریس اعلامیے کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔