- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
ہمارے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن کے لوگ بھی رابطے میں ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم سمیت دونوں بلز پاس ہوجائیں گے، کلبھوشن یادیو سے متعلق بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت دونوں بل پاس ہوں گے، ہمارے نمبر پورے ہیں، اپوزیشن کے لوگ بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کیے ہیں تاکہ وہ ساتھ چلیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، الیکٹرانک ووٹنگ بل منظور کرانے میں جلدی ہے، بلوں کو منظور کرانے میں تاخیر ہوئی تو پھر وقت نہیں رہے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کے ضمیر بھی جاگے تو بلوں کی حمایت میں زیادہ ووٹ ملیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نظام لائیں کہ انتخابات میں دھاندلی کا راستہ روکا جائے، الیکٹرانک ووٹنگ بہترین آپشن ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی اور حل ہے تو بتائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوں کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں، 28 بلوں میں کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھی بل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔