شعیب اختر کو آسٹریلوی کرکٹرز کا جوتوں میں شراب پیناایک آنکھ نہ بھایا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
کیا فتح کا جشن منانے کا یہ طریقہ قدرے ناگوار نہیں ہے؟ سابق پاکستانی فاسٹ بولر ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

کیا فتح کا جشن منانے کا یہ طریقہ قدرے ناگوار نہیں ہے؟ سابق پاکستانی فاسٹ بولر ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 کراچی: شعیب اختر کو آسٹریلوی کرکٹرز کا جوتوں میں شراب پینا ایک آنکھ نہ بھایا۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ کیا فتح کا جشن منانے کا یہ طریقہ قدرے ناگوار نہیں ہے؟

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں فتح پر کینگروٹیم کے جشن منانے کی ویڈیومیں میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوئنس جوتے میں شراب پیتے ہوئے صاف دکھائی دیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔