ایل پی ایل میں گال گلیڈی ایٹرز کے کوچ عمر گل ہوں گے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 17 نومبر 2021
کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے، ندیم عمر۔ فوٹو: فائل

کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے، ندیم عمر۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ندیم عمر نے کہا ہے کہ ایل پی ایل میں سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے کہ وہ اگلے ایڈیشن میں فرنچائز کا حصہ ہوں گے تاہم اپنی مصروفیات کی وجہ سے آل راؤنڈر ایل پی ایل میں گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہیں کھیل پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معین خان صاحبزادے کی شادی میں مصروف ہوں گے، ایل پی ایل میں سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے جب کہ کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔