پانڈیا کی کروڑوں روپے کی گھڑیاں کسٹم حکام نے ضبط کر لیں

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 17 نومبر 2021
کسٹمز میری خریدی چیزوں کی ڈیوٹی کا تخمینہ لگا رہا ہے جو میں اداکروں گا، بھارتی کرکٹر۔ فوٹو : فائل

کسٹمز میری خریدی چیزوں کی ڈیوٹی کا تخمینہ لگا رہا ہے جو میں اداکروں گا، بھارتی کرکٹر۔ فوٹو : فائل

 لاہور: ہردیک پانڈیا کی کروڑوں روپے مالیت کی گھڑیاں کسٹم حکام نے ضبط کر لیں۔

بھارتی کرکٹر جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وطن واپس پہنچے تو ممبئی کسٹمز نے رسید نہ ہونے کی وجہ سے5 کروڑ مالیت کی قیمتی گھڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔

اس حوالے سے پانڈیا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پیر کی صبح وطن واپس پہنچنے پر ممبئی ائیرپورٹ سے اپنا سامان لینے کے بعد دبئی سے خریدی گئی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے رضاکارانہ طور پر کسٹم کاؤنٹر گیا،ان کی رسیدیں بھی جمع کرا دی تھیں، گھڑی کی قیمت 5 نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے ہے، کسٹمز میری خریدی چیزوں کی ڈیوٹی کا تخمینہ لگا رہا ہے جو میں اداکروں گا۔

انہوں نے کہا کہ حکام نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا اور میں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ میں ملک کے قانون اور تمام سرکاری ایجنسیزکا احترام کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔