فرنچائزز کو بڑے کرکٹرز کی عدم موجودگی کا خدشہ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 17 نومبر 2021
ڈالرکے ریٹ پر تحفظات ہیں، دیگر لیگز کی وجہ سے اہم پلیئرزکولانا مشکل ہوگا
 فوٹو: فائل

ڈالرکے ریٹ پر تحفظات ہیں، دیگر لیگز کی وجہ سے اہم پلیئرزکولانا مشکل ہوگا فوٹو: فائل

 کراچی: پی ایس ایل فرنچائززکوبڑے کرکٹرز کی عدم موجودگی کا خدشہ ستانے لگا۔

میڈیا سے گفتگو میں ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کیلیے ہماری تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 2 ایڈیشنز کورونا سے متاثر ہوئے، اس بار صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے،انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوتی نظرنہیں آتی،البتہ ہماری ضرور ہو جائے گی، اپنے تحفظات سے پی سی بی کو پہلے ہی آگاہ کر چکے، امکان ہے کہ چئیرمین رمیز راجہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،ڈالر کا ریٹ فکسڈ کرنے پر بھی اتفاق ہوجائے گا۔

ندیم عمر نے کہا کہ آسٹریلیا سے سیریز کی وجہ سے لیگ کا شیڈول متاثر ہورہا ہے، انہی تاریخوں میں دیگر لیگز بھی ہورہی ہیں لہذا بڑے انٹرنیشنل کرکٹرز کو لانا مشکل ہوگا، پی ایس ایل کے آغاز کے وقت ہی تجویز دی تھی کہ کوئی دوسری لیگ نہیں ہوگی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، کسی بھی متوازی لیگ کا انعقاد مالی خسارے کا سبب اور ہم اس کے مخالف ہیں، ہم بھارت سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہماری مارکیٹ بہت چھوٹی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔