کراچی میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 17 نومبر 2021
لڑکی کے مطابق اس کا دوست یاسر شاہ اپنی گاڑی میں اسے اپنے فلیٹ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا

لڑکی کے مطابق اس کا دوست یاسر شاہ اپنی گاڑی میں اسے اپنے فلیٹ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا

 کراچی: فریئر کے علاقے میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے ایک سیاسی بااثر گھرانے سے ہے ، فریئر تھانے میں متاثرہ لڑکی (ن) نے ایف آئی آر نمبر 290/2021 بجرم دفعہ 376/506/337 اے کے تحت درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ 14 اور  15 نومبر کی شب اس کا دوست یاسر شاہ اپنی ریوو گاڑی میں اسے اپنے گھر چوہدری خلیق الزماں روڈ پر قائم فلیٹ پر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، بعد میں اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد وٹز گاڑی سے ایک نامعلوم سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر کے بعد ملزم یاسر شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ لڑکی پاکستانی نژاد امریکی ہے اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے ایک سیاسی بااثر گھرانے سے ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔