آرمینیا،آذربائیجان میں جنگ بندی معاہدہ ہوگیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
جنگ بندی کا معاہدہ روس کی ثالثی میں ہوا:فوٹو:فائل

جنگ بندی کا معاہدہ روس کی ثالثی میں ہوا:فوٹو:فائل

یریوان: آرمینیا اورآذربائیجان نے جنگ بندی پراتفاق کیا ہے۔

آرمینیا کی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ روس کی ثالثی میں آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے اورسرحد پرصورتحال مستحکم ہے۔سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا اوردرجنوں فوجیوں کوآذربائیجان کی فوج نے گرفتارکرلیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل آرمینیا کی وزارت دفاع نے جھڑپوں کے دوران آذربائیجان کی جانب سے 12 امریکی فوجیوں کویرغمال بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

گزشتہ برس آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان 6 ہفتوں کی لڑائی میں 6 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔