ٹیسٹ چیمپیئن شپ بھی موجودہ فارمیٹ کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
رواں برس نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ اپنے نام کی تھی فوٹو: فائل

رواں برس نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ اپنے نام کی تھی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کو موجودہ فارمیٹ کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فارمیٹ کے مطابق 9 ٹیموں کے درمیان 2 سال کے دوران مقابلوں کی بنیاد پر سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں مقابل ہوں گی۔

دوسری جانب آئی سی سی 50 اوورز ورلڈ کپ کے لیے عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10 براہ راست شرکت کریں گی، دیگر 4 کو کوالیفائی کرکے اوپر آنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپیئن شپ اپنے نام کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔