سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
حوثی باغیوں نے خمیس مشیط کونشانہ بنانےکی کوشش کی:فوٹو:فائل

حوثی باغیوں نے خمیس مشیط کونشانہ بنانےکی کوشش کی:فوٹو:فائل

ریاض: حوثی باغیوں نےسعودی شہرحمیش مشیط کونشانہ بنانے کی کوشش کی

سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی  کے مطابق حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے ڈرون سے سعودی عرب کے شہرخمیس مشیط کونشانہ بنانے کی کوشش کی۔

حوثی باغی سعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔سعودی عرب نے مارچ میں حوثی باغیوں کوجنگ بندی کی پیش کش کی تھی جسے حوثی باغیوں نے مستردکردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔