مفاد عامہ سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت ہے، عثمان بزدار

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
اپوزیشن کو اہم قومی امور پر ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر سیاست کرنا زیب نہیں دیتا، عثمان بزدار فوٹو: فائل

اپوزیشن کو اہم قومی امور پر ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر سیاست کرنا زیب نہیں دیتا، عثمان بزدار فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر اپوزیشن کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخ ساز قانون سازی کررہی ہے، اس قانون سازی پر اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اناڑی اپوزیشن بے بسی اور مایوسی کی تصویر بنی ہوئی ہے، اپوزیشن کے کئی اراکین بھی اپنی قیادت سے نالاں ہیں، مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر اپوزیشن کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے، اپوزیشن کو اہم قومی امور پر ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر سیاست کرنا زیب نہیں دیتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔