شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاحصہ بن گئے،سوشل میڈیا  پردلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
شاہدآفریدی پی ایس ایل کوسپورٹ کررہے ہیں،سوشل میڈیا صارف:فوٹو:فائل

شاہدآفریدی پی ایس ایل کوسپورٹ کررہے ہیں،سوشل میڈیا صارف:فوٹو:فائل

 کراچی: شاہدآفریدی پاکستان سپرلیگ کے ساتویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی نمائندگی کریں گے۔

شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کی خبر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔ ایک صارف محمد خلیل کا کہنا تھا اب باقی بچا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ، اگلے سیزن میں جوائن کرنا ریکارڈ رہے گا۔

صارف عبدالحمید نے شاہد آفریدی کومشورہ دیا کہ ٹیمیں بدلنا بند کریں۔ ہم آپ جیسے لیجنڈ کی وجہ سے مختلف ٹیموں کوسپورٹ نہیں کرسکتے۔

عثمان سکھیرا نامی صارف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کسی ایک ٹیم کو نہیں بلکہ پاکستان سپرلیگ کوسپورٹ کررہے ہیں۔

جنید احمد نامی صارف نے معصومانہ سوال کیا سچ میں ؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔