علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفت

22 تا 28 نومبر2021


November 21, 2021
22 تا 28 نومبر2021

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
اعلٰی تعلیم کے حصول میں حائل مسائل دور ہوتے نظر آتے ہیں، اولاد آپ کی خوشی اور کام یابی کا سبب بن سکتی ہے، اولاد قلبی سکون کی وجہ بن سکتی ہے، آپ کے وہ بزرگ جو خفا خفا سے تھے، آپ سے بھرپور تعاون کریں گے اور مہربان نظر آتے ہیں، اگر آپ کا کوئی عدالتی معاملہ چل رہا تھا تو اس ہفتے آپ کے حق میں ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ابتدائے ہفتہ شریکِ حیات سے کچھ ہلکی پھلکی ترشی ہوسکتی ہے، بدھ اور جمعرات اچھے دن ہیں۔ اسی وقت میں مالی فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
22 اور 23 کی تاریخوں میں اہم سفر، ملاقاتیں اور رابطے ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ آپ خود کو کافی پرسکون اور خوش قسمت محسوس کریں گے۔ 25 تاریخ کو گھر کے ماحول میں کچھ تناؤ سا دکھائی دیتا ہے۔ کرائے کے مکان کے سلسلے میں کچھ الجھنوں اور رکاوٹوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ والدہ کی صحت کا خیال رکھیں۔ اپنی منصوبہ بندی پر نظرثانی کریں۔ امور ویسے نہیں ہوںگے جیسی آپ توقع کررہے ہیں۔ ذہنی طور پر اس کے لیے خود کو تیار رکھیں۔اس ہفتے کے آخری دو ایام بہت اچھے ہیں۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
پیر اور منگل یعنی اس ہفتے کے ابتدائی دونوں ایام ایسا لگتا ہے کہ آپ کی آمدن میں ایک بہتر اضافہ ہوگا، جس کی آپ کو توقع نہ تھی۔ آپ کی زبان میں ایک تاثیر پیدا ہونے کی امید ہے جس کے دم پر آپ کئی بگڑے کام سنوارنے کے اہل ہوجائیں گے۔ بدھ اور جمعرات کو سفر ہوسکتا ہے۔ بزنس کے حوالے سے کوئی اہم ملاقات ہوسکتی ہے، جو نئے بزنس کی بہتری کی راہیں کھول سکتی ہے، دو پرجوش ساتھی اس سلسلے میں آپ کے معاون ہوسکتے ہیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا اور بڑے بہن بھائیوں کا بھی، یہ ایک اچھا وقت ہے جس میں آپ بزنس یا کسی بھی کام میں پیسہ لگاسکتے ہیں۔ مشقت سے بڑھ کے فائدہ متوقع ہے۔ اولاد کی خوشی مل سکتی ہے، جو صاحبِ اولاد ہیں ان کی اولاد ان کی خوشی کا باعث بنے گی۔ وراثتی اور پھنسے ہوئے حقوق مل سکتے ہیں، پلاٹ، مکان یا زمین سے جُڑا ہوا کوئی فائدہ ہونے کا امکان ہے، اگر آپ پراپرٹی یا کنسٹرکشن کے کسی شعبے سے منسلک ہیں تو یہ ایک اچھا دور شروع ہورہا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
شادی کا امکان ہے یا پھر کوئی نیا رشتہ مل سکتا ہے، منگنی بھی ہوسکتی ہے، دوسری شادی کے خواہش مند احباب کی آرزو بھی پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ آپ کا بزنس مارکیٹ میں ایک خاص مقام حاصل کرچکا ہے، اور اسے اچھا اور اعتماد کے قابل سمجھا جاتا ہے، آپ کی تیارکردہ پراڈکٹس کو اچھی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، بزنس میں آپ سخت مشقت بھی کررہے ہیں، آپ کی توجہ بزنس کو بہتر سے بہتر کرنے کی فکر میں رہے گی۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
سفر کا امکان موجود ہے، چاند آپ کی امید کے خانے میں چمکے گا اور ایسے وقت میں آپ کی مالی امور کے نمائندہ سے بھی نظر بنارہا ہے۔ امیدِ کامل ہے کہ مالی فائدہ ہوگا، کچھ پروگرام بن کے ختم ہوں گے، ایسے منصوبے جنہیں عملی شکل دینا مشکل ہو یا آنے والے دنوں میں جن کے اچھے نتائج کی امید نہ ہو، نہ ہی شروع کیے جائیں تو بہتر ہوگا۔ ایسے ہی وقت میں لگتا ہے کوئی آپ کو شراکت داری کی آفر کرسکتا ہے، جسے قبول کرنا آپ کے لیے مشکل نظر آتا ہے۔ آخری دن یعنی اتوار کو بھی مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
23، 24 اور 25 تاریخیں یعنی منگل، بدھ اور جمعرات بہت شان دار ایام ہوسکتے ہیں، چاند اور سورج کی روشنی آپ کے مالی خانے کو بھرپور انداز میں نوازنے کے موڈ میں ہیں۔ بزنس، کیریر اور آپ کی معاشرتی مصروفیات نہ صرف آپ کے خانۂ مال کو بہتر کررہے ہیں بلکہ آپ کے معاشرتی وقار میں اور رعب اور وقار میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔ کچھ نئے یا دور رہنے والے لوگوں سے بھی فائدہ ہوتا نظر آتا ہے جن سے آپ کے مراسم بالکل نئے ہیں یا بہت زیادہ پرانے نہیں ہیں۔ بڑے بھائی کا بھی تعاون حاصل رہے گا۔ بڑا بھائی یا بڑے بھائی جیسا کوئی دوست ہوسکتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
مریخ، پلوٹو، نیپچون اور چاند نشست اور نظرات کے حساب سے ایسے زاویے پر آچکے ہیں کہ جہاں سے مقدر کا چاند چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آپ خود کو ہلکا پھلکا اور روحانیت کے قریب اور روحانی طور پر طاقت میں محسوس کریں گے۔ امورِزندگی میں آسانیاں دیکھنے کو ملیں گی اور جو میسر نہیں اس پر صبر کا ہنر آجائے گا یا اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ بہرحال یہ ایک خوب صورت وقت ہوتا ہے کہ جب انسان خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
23 اور 24 یعنی منگل اور بدھ دونوں دن بہت اچھے نظر آتے ہیں مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ آن لائن بزنس یا کام میں خود بہتر محسوس کریں گے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ آن لائن کام میں آپ کو کوئی عہدہ دے دیا جائے، جو انتظامی امور سے متعلق ہوسکتا ہے۔ 25 اور 26 کو کچھ ایسی باتیں آپ کے سامنے آسکتی ہیں جو پہلے معلوم نہ تھیں۔ اس سے آپ سفر کا ارادہ کرسکتے ہیں، اور اس سفر سے ہی اس ہفتے کے آخری ایام میں یعنی ہفتہ اور اتوار کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
شریکِ حیات اور شراکت دار کا تعاون آپ کے امور میں کافی بہتری کا امکان پیدا کرسکتا ہے۔ ایک شخص جو باتوں کا ہنر جانتا ہے آپ کے لیے بہت اچھا ثابت ہوسکتا ہے، اور پچھلے ایک ماہ میں اس سے آپ کو فائدہ بھی ہوا ہے، لیکن اب محتاط بھی ہونا پڑے گا، کیوںکہ اس ہفتے کے آخر تک اس کے کچھ ارادے تبدیل ہوسکتے ہیں اور وہ کچھ سازشوں کا حصہ بن سکتا ہے۔ مخالفتیں ایسی کہ جو اپنے اندر منافقت رکھتی ہیں، اور پوشیدہ ہوسکتی ہیں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
والد یا کوئی بزرگ کہ جو آپ کو بے حد عزیز ہے اور والد کی طرح شفقت بھی کرتے ہیں، آپ سے دور جاسکتے ہیں، ان کی صحت کا خیال رکھیں یا یہ بھی ممکن ہے کہ دور کسی اور ملک میں بہتر زندگی کے لیے سفر کریں اور وہیں قیام کا ارادہ کرلیں۔ اولاد کی کوئی پریشانی ہوسکتی ہے، جو آپ کو اپنے وقار کے سفید عمامے کو گردآلود کرتی محسوس ہوسکتی ہے۔ اولاد کا رویہ آپ کی ذہنی تکلیف کا سبب بن سکتا ہے، پیر اور منگل کو بزنس میں بہتری اور ہفتہ اتوار کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
اس ہفتے چھوٹے بہن بھائی بڑوں والا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کچھ عرصے سے جاری مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چاند آپ کے محبت، اولاد اور خوشیوں کے خانے میں چمکے گا، اولاد سے خوشی مل سکتی ہے، محبوب سے رابطہ اور ملاقات آپ کی روحانی خوشی کا باعث بن سکتی ہے، بے اولاد احباب اولاد کی خوشی دیکھ سکیں گے، اور آپ کا بزنس کافی ترقی کرتا نظر آتا ہے۔ ملک اور بیرون ملک آپ کا کام پھیل سکتا ہے بیرون ملک سے کوئی اچھی آفر آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں