امریکی کانگریس پر حملے میں ملوث ٹرمپ کےحمایتی کو3سال سے زائد قیدکی سزا

ویب ڈیسک  جمعرات 18 نومبر 2021
جیکب چانسلی نےکانگریس حملےپرندامت کا اظہارکیا تھا:فوٹو:فائل

جیکب چانسلی نےکانگریس حملےپرندامت کا اظہارکیا تھا:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی کانگریس پرحملے میں ملوث شخص کوساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل جج نے جیکب چانسلی کوکانگریس پرحملہ کرنے اورتوڑپھوڑکے جرم میں ساڑھے تین سال قیدکی سزا سنائی۔

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کے انتہاپسند حامیوں نے چھ جنوری کو امریکی کانگریس پردھاوا بول دیا تھا جس میں سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی پیش پیش تھا۔

پراسیکیوٹرنے جیکب چانسلی کو51ماہ قید کی سزا دینے کی استدعا کی تھی۔کارسرکارمیں مداخلت ثابت ہونے پرجیکب چانسلی کو41قیدکی سزاسنائی گئی۔

جیکب نے کانگریس پر حملے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔