صوابی میں لاپتہ ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 18 نومبر 2021
نامعلوم ملزمان پولیس اہلکار کو قتل کرکے لاش پھینک کر فرار ہوگئے

نامعلوم ملزمان پولیس اہلکار کو قتل کرکے لاش پھینک کر فرار ہوگئے

صوابی پولیس کے سپاہی کی لاش گجو خان میرہ سے ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوابی میں نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ مقتول کانسٹیبل فضل اکبر صوابی ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔ مقتول گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ تھے اور اسماعیلہ گاؤں کے رہائشی تھے۔ ان کی لاش پولیس تھانہ زیدہ کی حدود میں ملی۔

https://twitter.com/khattakc/status/1461154159453945863

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقتول کے لواحقین نے قتل میں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔