عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے،پاکستان

ویب ڈیسک  جمعرات 18 نومبر 2021
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے متعلق جامع ڈوزئیرفراہم کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے متعلق جامع ڈوزئیرفراہم کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیرمیں مزید پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہری، خواتین، بچے اور بزرگ بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ۔کئی واقعات میں شہید کشمیریوں کی میتیں لواحقین کے حوالے نہ کرنے کا عمل ظالمانہ اورغیرانسانی ہے۔

قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔قابض افواج یکم اکتوبرسے اب تک جعلی مقابلوں یا نام نہاد سرچ آپریشن میں کم ازکم30کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادتیں ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتے ہیں جو پاکستان نے حال ہی میں ایک جامع ڈوزیئر میں فراہم کیے ہیں۔  ڈوزیئر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔