شریف،زرداری فیملی سیاست میں قصہ پارینہ ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 18 نومبر 2021
اپوزیشن عدالت کے بجائے اسپیکرآفس آئے،فوادچوہدری:فوٹو:فائل

اپوزیشن عدالت کے بجائے اسپیکرآفس آئے،فوادچوہدری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ شریف  اورزرداری فیملی سیاست میں قصہ پارینہ ہے۔

فوادچوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے۔اگلے دوسال پاکستان کی تاریخ کے اگلے2عشروں کی سیاست طے کریں گے۔ 1990کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دوسالوں میں طے ہے۔شریف اورزرداری فیملی سیاست میں قصہ پارینہ ہے۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کوایک بارپھرکہتا ہوں کہ عدالت کے بجائے اسپیکرآفس آئے۔اصلاحات کے لئے آپ کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔EVM کے نظام کوپہلے صرف سمجھیں آپ کے تمام خدشات دورکریں گے۔اورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کے حق پرپیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہماراانتخابی وعدہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔