بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی کرتارپورآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 18 نومبر 2021
بھارتی پنجاب کی کابینہ کے ارکان بھی بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کے ہمراہ ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی وی اسکرین گریب)

بھارتی پنجاب کی کابینہ کے ارکان بھی بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کے ہمراہ ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی وی اسکرین گریب)

کرتارپور: بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ  اپنے وفد کے ساتھ کرتار پور پہنچ  گئے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ  اپنے وفد کے ہمراہ کرتارپورمیں بابا گورونانک کی سمادھی پرجاکرمذہبی رسومات ادا کریں گے۔ بھارتی پنجاب کی کابینہ کے ارکان بھی بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کے ہمراہ ہیں۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرن جیت اوران کے وفد کی کرتارپورراہداری آمد پرڈپٹی کمشنرناروال نبیلہ عرفان،کمشنرگجرانوالہ ذوالفقار گھمن اورپی آراو شکرگڑھ زین العابدین نے استقبال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔