میتھو ہیڈن کی پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات  

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 18 نومبر 2021
شاباش لڑکوں! چھا جاؤ پاکستان زندہ باد، میتھو ہیڈن

شاباش لڑکوں! چھا جاؤ پاکستان زندہ باد، میتھو ہیڈن

 لاہور: ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھانے والے میتھو ہیڈن نے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھو ہیڈن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر  اسلام علیکیم پاکستان کے ساتھ لکھا ہے کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے، میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکوں! چھا جاؤ پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ پی سی بی اور میتھو ہیڈن کا صرف ایک ایونٹ کے لیے ہی معاہدہ ہوا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب نئے غیرملکی ہیڈکوچ کی تلاش ہے تاہم وقتی طورپر ثقلین مشتاق ہیڈکوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔