مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات غیرقانونی،یکطرفہ ہیں،پاکستان

 جمعرات 18 نومبر 2021
بھارت میں آرایس ایس،بی جے پی حکومت کے ساتھ مل کرمذہبی آزادی سلب کررہےہیں،ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

بھارت میں آرایس ایس،بی جے پی حکومت کے ساتھ مل کرمذہبی آزادی سلب کررہےہیں،ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات یکطرفہ اورغیرقانونی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارکا ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی رویے کومستردکرتا ہے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدامات یکطرفہ اورغیرقانونی ہیں۔ بھارت نے گزشتہ2روزمیں 9کشمیریوں کوشہید کیا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکی مذہبی آزادیوں کے کمیشن کی رپورٹ میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھارت میں مذہبی آزادیوں اور اقلیتوں کی حالت زار کو نظر انداز کیا ۔ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کے ساتھ مل کر مذہبی آزادی سلب کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کوملٹرائزڈ کررہا ہے۔ روس کی جانب سے بھارت کو مہیا کیے جانے والے 5 میں سے پہلے ایس 400 میزائل سسٹم کی فراہمی  کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

بھارت کی جانب سے افغانستان کو گندم بھجوانے پروزیر اعظم آفس کا بیان واضح ہے۔پاکستان اس معاملے کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پردیکھ رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے حوالے سے تمام دباؤ بھارت پر تھا

یہی وجہ ہے کہ آخری لمحات میں بھارت نے پاکستان کو کرتار پور راہداری کھولنے سے مطلع کیا۔پاکستان نے قلیل مدت کے نوٹس پرگزشتہ روز کرتارپورراہداری کھولی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ ائیر لائنز آف کمیونیکیشن کا معاہدہ مختلف صورتحال میں کیا گیا تھا تاہم اب زمینی صورتحال و حقائق تبدیل ہو چکے ہیں۔

ایتھوپیا میں 200 کے قریب پاکستانی مقیم ہیں وہاں کی صورتحال کوقریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے مشن اور سفارت خانہ ان سے رابطہ میں ہے۔سفارت خانے نے اس حوالے سے ایک رابطہ ٹیلی فون نمبر بھی جاری کیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔