سیف علی خان حقیقی زندگی میں بھی فلمی کردار بننے پر مجبور

ویب ڈیسک  جمعرات 18 نومبر 2021
کافی عرصے بعد فلم نگری میں واپسی پر سیف علی خان کافی پُرجوش ہیں - فوٹو:فائل

کافی عرصے بعد فلم نگری میں واپسی پر سیف علی خان کافی پُرجوش ہیں - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اپنی نئی آنے والی فلم کی خاطر حقیقی زندگی میں بھی فلمی کردار بننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سیف علی خان اور رانی مکھرجی 17 سال بعد ایک ساتھ دوبارہ فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ کے سیکوئل میں بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں ماہ 19 نومبر کو سینیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ کافی عرصے بعد فلم نگری میں واپسی پر جہاں سیف علی خان کافی پُرجوش ہیں وہیں وہ ایک بار پھر اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

سیف علی خان کے مطابق انہوں نے فلمی کردار میں ڈھلنے کے لیے حقیقی زندگی میں اُن عادات کو اپنانا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں اُن کا کردار ایک ادھیڑ عمر اور ناخوش شخص کا ہے جبکہ وہ حقیقی زندگی میں ایسی شخصیت کے مالک نہیں ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’میرے لیے یہ خاصہ مشکل کردار ہے اور اس کی تیاری میں نے حقیقی زندگی میں بھی شروع کردی ہے تاکہ کردار کو اچھے انداز سے نبھا سکوں‘۔

سیف علی خان نے کہا کہ اس کردار کے لیے میں نے کھانے پینے میں بہت زیادہ احتیاط، باقاعدہ ورزش اور جم جوائن کیا تاکہ مٹاپے کو کم کرسکوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔