اسپتال کے گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

ویب ڈیسک  جمعرات 18 نومبر 2021
بچہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا اور کھیلنے کے دوران گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بچہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا اور کھیلنے کے دوران گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بی ایم سی اسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز 6 سالہ بچہ بی ایم سی اسپتال کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا، وہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا اور کھیلنے کے دوران گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے بی ایم سی اسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انکوائری رپورٹ 12گھنٹے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب ایم ایس نے تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی اور 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔