امریکا پاکستان کو 70 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

خصوصی رپورٹر  جمعرات 18 نومبر 2021
رقم احساس پروگرام کے تحت غریب اور نادار افراد میں تقسیم کی جائے گی (فوٹو : فائل)

رقم احساس پروگرام کے تحت غریب اور نادار افراد میں تقسیم کی جائے گی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: امریکا پاکستان کو 70 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ کے تحت پاکستان کو ملے گی۔

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ کے تحت پاکستان کو ملے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ رقم سے غریب اور نادار افراد کو معاونت فراہم کی جائے گی، رقم کورونا کے دوران بے روزگار افراد  کے لیے مختص ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق رقم احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔