- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
دورِ کورونا؛ پاکستان سب سے زیادہ دیارِ غیر میں سرگرم
کراچی: کورونا وبا کے دور میں پاکستان ٹیم سب سے زیادہ دیار غیر میں سرگرم رہی۔
کورونا وبا کے دور میں پاکستان ٹیم سب سے زیادہ دیار غیر میں سرگرم رہی۔ اس نے گھر سے باہر کرکٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،وہ یکم مئی 2020 سے اب تک 40انٹرنیشنل میچز دوسرے ممالک میں کھیل چکی،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بالترتیب31و29میچز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں،اس عرصے میں بھارت نے 25اوے میچز میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنے ملک میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ایک دہائی تک تمام کرکٹ ملک سے باہر کھیلنے پر مجبور رہا، صورتحال بہتر ہونے پر ملک میں بتدریج انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی، گذشتہ برس ٹیم نے اپنی تمام انٹرنیشنل ہوم کرکٹ ملک میں ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا،البتہ اس کی اوے کرکٹ کا تناسب ہوم کے مقابلے میں کہیں زیادہ اور وہ اس معاملے میں دنیا کے تمام ممالک سے آگے ہے۔
واضح رہے کہ اس تمام دورانیے میں کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، پاکستان نے اس خطرناک ماحول کی پروا نہ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 2 اور نیوزی لینڈ کا بھی ایک مرتبہ دورہ کیا، بدلے میں دونوں ممالک نے احسان فراموشی کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئی یہاں کی کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
پاکستان نے گذشتہ برس یکم مئی سے اب تک 40 میچز دیار غیر میں کھیلے،دوسرا و تیسرا نمبر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ہے، دونوں ممالک نے اس عرصے کے دوران بالترتیب31و29اوے میچز میں حصہ لیا،بھارت اس معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے، وہ اب تک 25 میچز ملک سے باہر کھیل چکا، سری لنکا نے 24 اوے میچز کھیلے ہیں، انگلینڈ23، بنگلہ دیش 20،ویسٹ انڈیز 18 اورزمبابوے 17اوے میچز میں حصہ لے چکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔