ٹی 20 میں چاروں میڈن اوور، کینیڈا کے بولر نے تاریخ رقم کردی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
پاناما کے خلاف میچ میں سعد نے اپنے کوٹے کی تمام 24 بالز پر ایک بھی رن نہیں بننے دیا فوٹو : سوشل میڈیا

پاناما کے خلاف میچ میں سعد نے اپنے کوٹے کی تمام 24 بالز پر ایک بھی رن نہیں بننے دیا فوٹو : سوشل میڈیا

سینٹ جورج: کینیڈا کے سعد بن ظفر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں چاروں اوور میڈن کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر میں پاناما کے خلاف میچ میں سعد نے اپنے کوٹے کی تمام 24 بالز پر ایک بھی رن نہیں بننے دیا، اس دوران انھوں نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے آخری اوور کی پہلی گیند پر ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

کینیڈا نے اس مقابلے میں 208 رنز سے کامیابی حاصل کی، 35 سالہ سعد بن ظفر سے قبل کفایتی بولنگ کا ریکارڈ کویت کے محمد اسلم کے پاس تھا جنھوں نے سعودی عرب کے خلاف فروری 2020 میں 3 رنز کے عوض 2 وکٹیں لی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔