ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 10اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی۔ فوٹو: فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 10اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک  بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے  40 ہزار 143 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 418 کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا  مثبت کیسز کی شرح 1.04  فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28 ہزار448 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار240 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔